یو بی جی کی عارف جیواکوفیڈریشن میںSVP کا امیدواربنانے کی کوشش

کراچی(کامرس رپورٹر) وفاق ایوانہائے تجارت وصنعت(ایف پی سی سی آئی)کے الیکشن برائے2023کیلئے یونائٹیڈ بزنس گروپ(یو بی جی)کی جانب سے نامزد کردہ سینئرنائب صدرکے امیدوار عارف یوسف جیوا کو فیڈریشن کے دونوں گروپوں کی جانب سے متفقہ امیدوار بنانے کی کوششیں شروع کردی گئی ہیں۔گزشتہ روز بزنس کمیونٹی کے اجلاس میںیونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) کے چیئرمین سندھ ریجن اورسابق سینئرنائب صدرایف پی سی سی آئی خالدتواب نے اپنے خطاب میں کہا کہ یو بی جی کے نامزد کردہ سینئرنائب صدر کے امیدوار عارف جیوا کی شخصیت ایسی ہے کہ ہمارے مخالف گروپ کو بھی  انکے مقابل  اپنا امیدوار نامزد نہیں کرنا چاہیئے بلکہ عارف جیوا  کو ایف پی سی سی آئی کے الیکشن برائے2023کیلئے سینئرنائب صدر کے عہدے پر  متفقہ امیدوارہونا چاہیئے ۔دوسری جانب ذرائع کے مطابق ایف پی سی سی آئی میں برسراقتدارگروپ بزنس مین پینل میں بھی بہت بڑی تعداد میں ممبران عارف جیوا کیلئے سافٹ کارنر رکھتے ہیں اور دوسال قبل جب وہ  (باقی صفحہ10پر)
یو بی جی کی جانب سے نائب صدر کا انتخاب لڑے تھے تب بھی بزنس مین پینل کے بیشتر حامیوں نے عارف جیوا کے حق میں ووٹ کاسٹ کیا تھا۔ واضح رہے کہ  عارف جیوا کو یونائٹیڈ بزنس گروپ نے سینئرنائب صدر کے عہدے کیلئے نامزد کیا ہے اور وہ ایسی شخصیتہیں جو فیڈریشن میں تمام لوگوں کیلئے متفقہ امیدوار ہوسکتے ہیں کیونکہ انہوں نے ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز(آباد)کے چیئرمین کی حیثیت سے بلاامتیاز خدمت کی ہے جبکہ ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر کے طور پر بھی انکی خدمات لائق تحسین رہی ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن