ایس ای سی پی کا سٹیورڈ شپ  گائیڈ لائنز پر ویبنار کا انعقاد

اسلام آباد(کامرس ڈیسک) سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے حال ہی میں متعارف کرائے گئے "اسٹیورڈ شپ گائیڈ لائنز" پر ادارہ جاتی سرمایہ کاروں اور کیپٹل مارکیٹ میں دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ایک ویبینار کا انعقاد کیا۔ایس ای سی پی کی کمشنر سعدیہ خان نے اپنے ابتدائی کلمات میں ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کے کیپیٹل مارکیٹ میں کردار  اور ایسے اقدامات پر زور دیا  جو ماحولیات، سماجی اور گورننس کے حوالے سے پائیداری کو فروغ دیں۔ویبنار ڈسکشن میں ایس ای سی پی کے عہدیداروں، پیشہ ور افراد اور صنعت کاروں کے ایک پینل کو مدعو کیا گیا۔ مقررین میں جے ایس انویسٹمنٹ لمیٹڈ کی سی ای او عفت منکانی، جوبلی لائف انشورنس کے ہیڈ آف ریسرچ سلطان محمود ،اور ایس ای سی پی کی ایڈیشنل جوائنٹ ڈائریکٹر صباحت العین شامل تھیں۔انٹرایکٹو سیشن کے دوران، پینلسٹس نے پاکستان میں مجموعی کیپیٹل اسٹیورڈ شپ لینڈ اسکیپ کو بہتر بنانے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات پر روشنی ڈالی۔
 اور  بیان کیا کہ کس طرح ایس ای سی پی کی اسٹیورڈ شپ گائیڈ لائنز اس سلسلے میں کیپٹل مارکیٹوں کی پختگی میں سہولت فراہم کرتی ہیں۔اپنے اختتامی کلمات کے دوران، ایس ای سی پی کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر خالدہ حبیب نے سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیوں کے ساتھ ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کی طویل مدتی قدر تخلیق اور ذمہ دارانہ روابط کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ایس ای سی پی اسٹیورڈ شپ گائیڈلائنز پر عمل درآمد کا جائزہ لینے کے لیے مستقبل میں پوسٹ ریگولیٹری اثرات کا تجزیہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ شرکائ￿  نے ویبنار کے انعقاد پر ایس ای سی پی کی تعریف کی اور عوامی شمولیت اور آگاہی کے ایسے اقدامات جاری رکھنے پر زور دیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...