یورپ میں بدترین خشک سالی، دریائے ڈینیوب میں ڈوبے جہاز منظر عام پر آگئے

برسلز (آئی این پی)یورپ  میں  صدی کی بد ترین خشک سالیس سے دریائے ڈینیوب میں دوسری جنگ عظیم کے دوران ڈوبنے والے جہاز منظر عام پر آگئے،غیر ملکیمیڈیا کے مطابق دریائے ڈینیوب میں پانی کم ترین سطح پر آگیا ہے جس کے باعث دوسری جنگ عظیم کے دوران ڈوبنے والے جہازوں کا ملبہ اوپر آرہا ہے، صرف سربیا میں 20بحری جہازوں کا ملبہ سامنے آیا ہے جو دھماکہ خیز مواد سے بھرے پڑے ہیں، یہ جہاز نازی جرمنی کی ملکیت تھے جو 1944 میں روس سے پسپائی کے دوران دریائے ڈینیوب میں ڈوب گئے تھے۔
یورپ خشک سالی

ای پیپر دی نیشن