اسلا م آبا د (خصوصی نامہ نگار) امر یکہ میں تعینا ت پا کستانی سفیر مسعود خا ن نے کہا ہے کہ 6000پاکستانی فروخت کنندگان ایمیزون میں رجسٹریشن کرا چکے ہیںجبکہ پاکستانی اور امریکی پیشہ ور ماہرین اور کاروباری برادری کے مضبوط نیٹ ورکس کامیابی کی راہیں پیدا کر یں گے۔ مسعود خان نے کہا ای کامرس کے سب سے بڑے عالمی ادارے نے گذشتہ سال پاکستانی کمپنیوں کے لئے رجسٹریشن کا آغاز کیا تھا۔ یہ پاکستان کے لئے اہم بریک تھرو تھا جس کی بدولت پاکستان کو بین الاقوامی طور پر آن لائن بزنس کے مواقع میسر آئے۔ایمیزون کے مطابق پاکستانی فروخت کنندگان نے گذشتہ کئی ماہ میں خاطر خواہ بزنس کیا ہے اور اس میں مزید اضافے کی امید ہے۔ پاکستانی سفیر واشنگٹن انٹر گورنمنٹل پروفیشنل گروپ (ڈبلیو آئی پی جی) کے پینتیس رکنی وفد سے خطاب کر رہے تھے۔ بعد ازاں پا کستانی سفیر نے ملک میں موجود کاروباری مواقع، چاول سمیت امریکا کو پاکستانی برآمدات اور جنوبی ایشیا میں سیکیورٹی کی صورتحال کے بارے میں شرکاء کے سوالات کے جوابات بھی دیے۔
مسعود خا ن