بجلی بحران ، پاور پلانٹ ، تیل گیس سے محروم ،  8گھنٹے تک لوڈشیڈنگ

Aug 24, 2022

اسلام آباد (نامہ نگار) ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6ہزار میگا واٹ ہو گیا۔ ذرائع پاورڈویژن کے مطابق بجلی کی پیداوار 22500 اور طلب 28500 میگا واٹ ہے۔ جس کی وجہ سے بڑے شہروں میں3گھنٹے اور چھوٹے شہروں میں 4سے 6گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔ علاوہ ازیں دیہات میں6سے 8گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صارفین کو لوڈشیڈنگ کے باوجود بجلی کے بھاری بلوں کا سامنا ہے۔ بجلی پیدا کرنے والے پاور پلانٹ بدستور تیل اورگیس سے محروم ہیں۔
لوڈشیڈنگ

مزیدخبریں