اسلا م آبا د (خصوصی نامہ نگار) تحر یک انصاف ممنو عہ فنڈنگ ضبط کر نے سے متعلق شو کاز نوٹس کا جواب دینے کے لیے دو ہفتوں کی مہلت مانگ لی۔تفصیلا ت کے مطا بق غیر ملکی فنڈنگ کیس میں عمران خان کو نوٹس پر الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطا ن راجا کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے سماعت کی۔سما عت کے دوران پی ٹی آئی کے وکیل شاہ خاور مصروفیات کے باعث پیش نہیں ہوئے، پی ٹی آئی کے معاون وکیل نوید انجم کمیشن میں پیش ہوئے اور کہا کہ اس کیس میں بہت زیادہ دستاویزات ہیں انہیں اکھٹا کرنا ہے، ہمیں نوٹس کا جواب دینے کے لیے کچھ مہلت چاہیے، جامع جواب دینے کے لیے دو ہفتے کی مہلت دی جا ئے۔چیف الیکشن کمشنر سکند ر سلطا ن راجا نے پی ٹی آئی کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ پوری کارروائی کا حصہ رہے ہیں، دستاویزات آپ کے پاس پہلے سے ہی ہیںپھرکہاں سے اکھٹا کرنا ہے۔ معاون وکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم غیر ملکی چیپٹر سے دستاویزات اکھٹا کر رہے ہیں۔ جس قسم کا آرڈر آیا ہے بہت سی چیزوں کی تفصیل بتانی ہے۔پی ٹی آئی نے فنڈز ضبط ہونے کے نوٹس پر چار ہفتے کا وقت مانگا جسے الیکشن کمشنر نے مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ ایک ہفتے سے زیادہ کا وقت نہیں دے سکتے۔تاہم معاون وکیل نے استدعا کی کہ کم از کم دو ہفتے کا وقت تو دیں جس پر الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو دو ہفتے کی مہلت دیتے ہو ئے کیس کی سماعت 6 ستمبر تک ملتوی کردی۔
ممنو عہ فنڈنگ
ممنو عہ فنڈنگ ضبط کرنے سے متعلق شو کاز، تحر یک انصاف کو جواب کیلئے دوہفتے کی مہلت
Aug 24, 2022