راولپنڈی،تحریک انصاف کے رہنما ماجد ستی موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے قتل

Aug 24, 2022

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان تحریک انصاف کے مقامی رہنماء اور سماجی و کاروباری شخصیت ماجد ستی کو نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہو گئے ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض پولیس افسران سمیت جائے وقوعہ پہنچ گئے اور پولیس نے نعش قبضے میں لے کر ہولی فیملی ہسپتال منتقل کردی ماجد ستی پی ٹی آئی کی سرگرمیوں میں متحرک رہتے تھے ان کے قتل کی  لرزہ خیز واردات کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی پولیس نے بتایا کہ ابتدائی طور پر پتہ چلا ہے کہ حملہ آوروں کی تعداد دو تھی جنہوں نے  تھانہ صادق آباد کے علاقے سکستھ روڈ پر ان کو گاڑی میں  فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگئے پولیس نے بڑے پیمانے پر ناکہ بندیاں کیں موٹر سائیکل سواروں کی بھر میں چیکنگ کی پولیس ارد گرد کی سی سی فوٹیج حاصل کرنے کے لئے بھی کوشاں ہوگئی تاکہ حملہ آوروں کا سراغ لگانے میں مدد مل سکے فرانزک ٹیم نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرلئے مقتول ماجد ستی یونین کونسل شکریال کے سابق کونسلر ارشد ستی کے بھتیجے تھے ماجد ستی پراپرٹی کے بزنس سے وابستہ تھے پولیس نے بتایا کہ تفتیش کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں پولیس نے بتایا کہ قتل کی واردات کے محرکات جاننے کے لئے تفتیش کی جارہی ہے سی پی او راولپنڈی سید شہزاد ندیم بخاری نے بھی اس قتل کے واقعہ کی تفصیلات  طلب کرکے پولیس ٹیموں کو  فوری ملزمان کی نشاندہی کا حکم دیا ہے ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض نے کہا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا. تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری شیخ راشد شفیق نے کہا ہے کہ ماجد ستی میرا بھائی تھاوہ تحریک انصاف سے وابستہ تھے.
 قتل

مزیدخبریں