جہانیاں (نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں چوہدری محمد اکمل نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فرحان علی رندھاوا کے ہمراہ جہانیاں کے نواحی علاقوں چک 114 دس آر، 140دس آر اور فکسڈ ٹیم اڈہ پل 114 کا دورہ کیا، ڈور ٹو ڈور پولیو کے پلائے گے قطروں کے بارے میں بچوں کے والدین سے تصدیق کی، اسسٹنٹ کمشنر چوہدری محمد اکمل نے پولیو ٹیموں کو ہدایت کی کہ خانہ بدوش، بھٹہ خشت، بھینیاں، مہمان، سوئے ہوئے اور مسافر بچوں پر خصوصی توجہ دیں انھوں نے کہا کہ ہر پاکستانی انسدادِ پولیو کی قومی مہم میں اپنا کردار ادا کرے، اس دوران یو سی ایم او شرجیل احمد بھٹہ بھی موجود تھے۔