ملتان(جنرل رپورٹر)پنجاب پولیس کے دفتری سٹاف میں ترقیاں، 34 سٹینو گرافرز اور 62 سینئر کلرکس کو اگلے عہدوں پر ترقیاں دے دی گئی ہیں سٹینو گرافرز محمد ناظم، راو¿ تنویر، محمد حماد، محمد بلال و دیگر شامل ہیں، ان کو سینئر سٹینو گرافرز کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے جبکہ ترقی پانے والوں میں جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے سینئر کلرکس میں ملک محمد عطا، فرخ جلال، محمد نوریز، محمد عابد، محمد مزمل و دیگر شامل ہیں، ان کو اسسٹنٹ کے عہدے پر ترقیاں دی گئی ہیں،
جعلی نمبر پلیٹ لگانے
پر موٹرسائیکل سوار گرفتار
ملتان(جنرل رپورٹر)پولیس تھانہ مظفر آباد نے موٹرسائیکل پر جعلی نمبر پلیٹ لگانے کے الزام میں سوار کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہےموٹرسائیکل بھی قبضہ پولیس میں لے لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق دوران ناکہ بندی خلیل موٹرسائیکل سوار کو روکا چیکنگ پر اسکے موٹرسائیکل پر لگی نمبر پلیٹ جعلی پائی گئی جس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے
سیکٹر-I کے تمام بیٹ ہائے
میں پھلدار پودے لگانے کی
منصوبہ بندی کر لی‘رانا محمد اسماعیل
ملتان(جنرل رپورٹر) سیکٹر کمانڈر رانا محمد اسماعیل نے حالیہ مون سون سیزن میں شجرکاری مہم کا آغاز بیٹ 23 میں پودہ لگا کرکیا۔ رانا محمد اسماعیل نے کہا کہ سیکٹر-I کے تمام بیٹ ہائے میں کثیر تعداد میں پھلدار پودے لگانے کی منصوبہ بندی کر لی گئی ہے جن کو ویکلی بنیادوں پر مزید بڑھایا جائے گا اور تمام انٹرچینجز پر بھی پودے لگائے جائیں گے ۔ ڈی ایس پی بیٹ 23 مسرور علی نے کہا کہ ہمارا منشور یہی ہے کہ پودا لگائیں اور پاکستان کو سرسبز بنائیں۔
جعلی مرچیں فروخت کر نے
پر دکاندار کے خلاف مقدمہ
ملتان(جنرل رپورٹر)پولیس تھانہ شاہ شمس نے فوڈ اتھارٹی کی نشاندہی پر جعلی مرچیں فروخت کرتے دکاندار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔پولیس کو استغاثہ موصول ہوا جسکے مطابق فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے شکیل نامی شخص کی دکان پر چیکنگ کی تو اسکی دکان میں موجود مرچیں مکسنگ والی پائی گئیں جس پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔