ملتان (نیوز رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)کے 2اسسٹنٹ ڈائریکٹرز ایچ آر اینڈ ایڈمن نے 168ویں جونیئر مینجمنٹ کورس میں کامیابی حاصل کرلی۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایچ آر اینڈ ایڈمن کنسٹرکشن ڈائریکٹوریٹ ملتان غلام عباس اور
اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایچ آر اینڈ ایڈمن میپکو ہیڈ کوارٹر ملتان عبدالجبار خان نے واپڈا انجینئرنگ اکیڈمی فیصل آباد میں منعقد ہونے والے 168ویں جونیئر مینجمنٹ کورس (JMC)میں شرکت کی اور کامیابی حاصل کی۔ دونوں افسران کو20جون تا19اگست 2022 تک جاری جے ایم سی کامیابی سے مکمل کرنے پر جنرل منیجر فنانس (پاور)واپڈا سید عرفان حسین رضوی نے شیلڈز دی۔