اسلام آباد(خبر نگار)وفاقی وزیر برائے قومی صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ وزرات صحت اس مشکل گھڑی میں سیلاب زدگان کے ساتھ ہے،سیلاب زدگان کے لیے کل ڈونرز کا اجلاس بلا رہے ہیں،حالیہ سیلاب کے باعث تباہ کاریاں ہوئی ہیں، نیشنل ایمرجنسی پر کوئی سیاست نہیں ہونی چاہیے منگل کو میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حالیہ سیلاب کے باعث تباہ کاریاں ہوئی ہیں ، وزرات صحت مشکل گھڑی میں سیلاب زدگان کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہاکہ ضلع لسبیلا میں ڈاکٹرز کی 12 رکنی ٹیم بھجوائی گئی تھی ویکیسن کی تیس ہزار ، ادویات کی ایک لاکھ خوراکوں کا ٹرک پہلے بھجوایا ، ویکیسن کی مزید دو لاکھ خوراکیں بھجوائی گئی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان کو 36 ہزار میڈیکیٹڈ مچھر دانیاں مہیا کر چکے ،مزید 14 لاکھ پائپ لائن میں ہیں ۔ سندھ کے لیے چھ لاکھ مچھر دانیاں تین روز تک بھجوا دی گئی ہیں ۔ ڈیڑھ کروڑ روپے کی مزید ادویات بلوچستان اور سندھ بھجوا رہے ہیں۔ سانپ کاٹنے کی ویکسین وافر مقدار میں موجود ہیں ۔خواتین کے لیے ڈلیوری کٹس بھجوا رہے ہیں انہوں نے کہاکہ سیلاب زدگان کے لیے کل ڈونرز کا اجلاس بلا رہے ہیں ۔ لسبیلا ڈسٹرکٹ کا انفراسٹرکچر مکمل طور پر تباہ ہو چکا ۔ تباہی کو حکومتی سطح پر اکیلے حل نہیں کر سکتے ۔ نیشنل ایمرجنسی پر کوئی سیاست نہیں ہونی چاہیے ۔ایمرجنسی کی صورتحال پر سیاست پر شرم آنی چاہیے ۔ سیاست چھوڑیں سیلاب زدگان کی مدد کریں ۔ پنجاب نے راجن پور اور ڈیرھ غازی خان کے لیے طبی امداد مانگی ہے ۔ خیبرپختونخوا کی طرف سے ابھی تک امداد کا نہیں کہا گیا ۔ خیبر پختونخوا سمیت جو صوبہ بھی کہے گا اس کی مدد کی جائے گی۔
عبدالقادر پٹیل
وزرات صحت مشکل گھڑی میں سیلاب زدگان کیساتھ ہے: عبدالقادر پٹیل
Aug 24, 2022