گوادر ( بیورو رپورٹ ) گوادر سول سوسائٹی کے ایک وفد نے کنونیئر نذیر احمد بلوچ کی سربراہی میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی گوادر کا دورہ کیا اور ریجنل ڈائریکٹر ماجد حسین سے ملاقات کی۔ مہر بلوچ، جی حسنہ فضل کریم،سمّی بلوچ،حفصہ محمد ، محمد جان، حنیف کامریڈ اور طارق محمود بھی موجود تھے۔ نے شرکت کیا۔ملاقات میں ریجنل ڈائریکٹر نے جی سی ایس نمائندوں کو بتایا کہ ہم میٹرک تک مفت تعلیم دے رہے ہیں، اس میں عمر کی پابندی بھی ہم نے اپنے ریجن میں ختم کی ہوئی ہے اور مڈل کی سرٹیفیکٹ شرط ہونا بھی لازمی نہیں قرار دیا۔ اس ملاقات میں گوادر میں خواتین کی تعلیم پر بھی زور دیا گیا اور نیز زالبول چاگردی جیڑہ گوادر کے نمائندوں نے گوادر کے خواتین کی میٹرک میں داخلہ کو یقینی بنانے اور خواتین کی ماسٹر ایجوکیشن حاصل کرانے میں اہم ذمہ داری ادا کرانے کی یقین دہانی کی ۔