کوئٹہ( این این آئی) تادم مرگ بھوک ہڑتالی اساتذہ کی تشویشناک حالت اور گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن آئینی کے اساتذہ ملازمین کے مطالبات اپ گریڈیشن کیلئے مزدور ملازمین تنظیموں کی یونینز فیڈریشنز اور سیاسی جماعتوں نے روزانہ کی بنیاد پر شام پانچ بجے کوئٹہ میں ریلیاں نکالنے مظاہرے کرنے کا اعلان کردیا۔ اس کے علاوہ 29 اگست سوموارکو کوئٹہ میں دن گیارہ بجے احتجاجی ریلی نکالی جائے گی اور ایدھی چوک پر دھرنا دی جائیگا ۔
اور اسی روز اندرون بلوچستان بڑے شہروں میں احتجاجی ریلیاں اور مظاہرے ہوں گے۔اس بات کا فیصلہ گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن آئینی کے اساتذہ ملازمین کے مطالبات اپ گریڈیشن کیلئے مزدور ملازمین تنظیموں کی یونینز فیڈریشنز اور سیاسی جماعتوں کی کمیٹی کے سربراہ مزدور رہنماخان زمان کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا ۔اجلاس میں بلوچستان ملازمین اتحاد کے وائس چیئر مین قاسم خان جنرل سیکرٹی منیر احمد بلوچ کلیم اللہ ریکی عبداستار محمد حسن بلوچ فضل محمد عابد بٹ قادر رئیسانی امین اللہ درانی صلاح الدین اچکزئی خیر محمد شاہین بی این پی کے مرکزی لیبر سیکرٹری موسی بلوچ پیپلز پارٹی لیبر بیورو کے صدر شاہجہان گجر حاجی عزیز لانگو نیشنل پارٹی کے صوبائی رہنماءعبید اللہ لاشاری انیل غوری، محمد نعیم بنگلزئی بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے رہنما امین اللہ ایڈووکیٹ نے اجلاس میں کیا۔ بارشوں و سیلاب سے پیدا مشکلات اور جانی و مالی نقصانات پر گہرے دکھ و افسوس کااظہار کیا گیا۔
بھوک ہڑتالی اساتذہ کی حالت تشویشناک،سیاسی جماعتیں بھی احتجاج میں شامل
Aug 24, 2022