گوادر(بیورو رپورٹ) جی ڈی اے ملازمین کی ہڑتال بارہویں روز میں داخل ہوگئی۔ چارسو ملازمین بارہویں روز بھی قلم چھوڑ پڑتال پر ہیں، ادارے کے اعلیٰ حکام جائز مطالبات کے حل سے قاصر دکھائی دے رہے ہیں۔سیاسی و سماجی رہنما میر محمد انور نے دورہ کرکے ملازمین کی حال پرسی کی اور ملازمین کا COD بھی وصول کیا ۔
ساتھ ساتھ یہ یقین دہانی کرایا کہ ایم پی اے میر حمل کلمتی دورے سے واپسی پر آکر تمام ملازمین سے ملاقات کرینگے۔جی ڈی اے یونین مطالبات کے تسلیم نہ ہونے کی صورت میں تالابندی پر غور کر رہے ہیں۔