قومی ہیروز نے اعزازات جیت کر قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا: سائرہ عمر

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)قائم مقام کمشنر گوجرانوالہ سائرہ عمر نے کہا ہے کہ کامن ویلتھ گیمز میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 4 میڈلز جیت کر گوجرانوالہ کے سپوتوں نے ثابت کر دکھایا ہے کہ یہ شہر واقعی پہلوانوں کا شہر ہے انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے والے ان قومی ہیروز نے محدود وسائل اور سہولیات کے باوجود اپنے عزم اور محنت کی بدولت اعزازات جیت کر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا اور ان ہیروز کی بھرپور حوصلہ افزائی کے ساتھ ان کی کارکردگی میں مزید نکھار کیلئے ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی ۔انہوں نے گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایک لاکھ اور انعام بٹ، زمان انور اور علی اسد کو سلور میڈل جیتنے پر 50، 50ہزار روپے نقد انعام اور شیلڈز پیش کرتے ہوئے انکی مزید کامیابیوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیاقائم مقام کمشنر ان کھلاڑےوں کے اعزاز میں تقرےب سے خطاب کر رہی تھےں ۔

 ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹرز شاہد عباس جوتہ، سی او ضلع کونسل فدا میر، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر رانا سجاد احمد، تحصیل سپورٹس آفیسر اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ قائم مقام کمشنر نے کہا کہ کھیلوں کی سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی اہم ترجیح ہے اور بالخصوص حالیہ شاندار کارکردگی کے پیش نظر حکومتی سطح پر ان کھلاڑیوں کو درپیش مسائل کے حل اور انہیں جدید اور بین الاقوامی معیار کی تمام سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ اس موقع پر گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ، سلور میڈلسٹ انعام بٹ، زمان انور سلور میڈلسٹ اور علی اسد براﺅنز میڈلسٹ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اس کامیابی کے بعد وہ مزید جذبے اور لگن سے آنےوالے بین الاقوامی مقابلوں میں اپنے ملک نام روشن کرنے کیلئے بھرپور محنت جاری رکھیں گے۔ 

ای پیپر دی نیشن