بھوئے آصل: منشیات فروشوں کا حجام کی دکان پر حملہ‘ توڑ پھوڑ‘ ہوائی فائرنگ 

بھوئے آصل(نامہ نگار) نواحی گاؤں چھینہ آرلہ میں منشیات فروشوں کا غریب حجام کی دکان پر دھاوا‘ توڑ پھوڑ کرنے کے بعد ہوائی فائرنگ سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔ تفصیلات کے مطابق چھینہ آرلہ کے حجام ذوالفقار اور اس کے بیٹے علی رضا پر بااثر منشیات فروشوں نے حملہ کر دیا۔ دھونس دھاندلی سے بھتہ کے نام پر لاکھوں روپے ہتھیا لئے اور مزید پیسے نہ دینے پر حجام کی دکان میں داخل ہو کر توڑ پھوڑ کردی۔ ملزمان نے ہوائی فائرنگ سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔ ذوالفقار نے تھانہ کوٹ رادھاکشن اور ڈی پی او قصور کو بھی درخواست دائر کر دی لیکن تاحال مقدمہ درج نہ ہو سکا۔

ای پیپر دی نیشن