انسانی زندگیوں پر سیاسی دکانداری چمکانا ن لیگ کا وطیرہ رہا ہے: وزیر اعلی پنجاب

وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر پرویزخٹک سے ملاقات  کی۔چودھری وجاہت حسین اورسابق وفاقی وزیر مونس الٰہی بھی اس موقع پر موجود تھے ۔باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔راجن پور، تونسہ، ڈی جی خان کے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے بھی بات چیت  ہوئی۔

چودھری پرویزالٰہی  نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے تمام اداروں کو متحرک کر دیا ہے ۔سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے خصوصی امدادی پیکج کا اعلان کیا ہے۔متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دے کر آبیانیہ اور مالیہ معاف کر دیا ہے۔سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں اور میں نے راجن پور اور تونسہ جاکر خود متاثرین سے ملاقات کی اور صورتحال کا جائزہ لیا۔پنجاب حکومت نے  متاثرین کی بحالی کے لئے ہر ممکن وسائل فراہم کئے ہیں۔پاک فوج کی ٹیمیں بھی ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن میں سول انتظامیہ کی بھرپور مدد کر رہی ہیں۔کور کمانڈر ملتان کا ذاتی طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں اور پاک فوج کے تعاون کی دل سے قدر کرتے ہیں۔ سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے پولیس، انتظامیہ، پی ڈی ایم اے اور ریسکیو 1122 کی خدمات بھی لائق تحسین ہیں۔پنجاب حکومت کی امدادی ٹیمیں بھی ہر متاثرہ شخص تک پہنچ رہی ہیں۔یہ وقت سیاست سے بالاتر ہو کر مصیبت میں گھرے بہن بھائیوں کی مدد کرنے کا ہے۔افسوس کا مقام ہے کہ ن لیگ  سیلاب جیسے قومی ایشو پر بھی سیاست سے باز نہیں آئی۔انسانی زندگیوں پر سیاسی دکانداری چمکانا ن لیگ کا وطیرہ رہا ہے۔ان لوگوں کے دل میں اللہ تعالٰی کا خوف ہے نا دکھی انسانیت کا درد۔

پرویز خٹک نے سیلاب متاثرین کی بروقت مدد پر چودھری پرویزالٰہی کی قیادت میں پنجاب حکومت کے اقدامات کی تعریف کی۔

ای پیپر دی نیشن