کراچی:سندھ بھرکےتعلیمی ادارے 25 اگست تک بند

کراچی:سندھ میں ہونےوالی بارشوں کےپیش نظرمحکمہ تعلیم سندھ نےصوبےبھرمیں 24اور25اگست کوتعلیمی اداروں میں تعطیل کااعلان کردیاہے۔آج اور کل اسکولز اور کالجز سمیت تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے جبکہ بارش کا سلسلہ آج صبح سویرے سے ہی جاری و ساری ہے۔
محکمہ تعلیم کےمطابق تعلیمی اداروں میں چھٹیاں بارشوں کےپیش نظرکی گئی ہیں۔محکمہ تعلیم حکومت سندھ کےانتظام کےتحت تمام اسکولز اور کالجز میں بدھ اورجمعرات کوتعطیل ہوگی۔ وزیرتعلیم سندھ سردارشاہ نےکہا ہےکہ حالیہ تیزبارشوں کےپیش نظردو دن 24اور25اگست چھٹی کااعلان کررہےہیں۔ڈپٹی کمشنرمیرپورخاص کےدفترسےجاری کردہ نوٹیفکیشن کےمطابق سندھ کےآفت زدہ قراردینےوالےاضلاع میں 24اگست سے26اگست تک تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کااعلان کیاگیاہے۔آج صبح سے ہی کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی پھلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ مختلف علاقوں میں جگہ جگہ بارش کا پانی سڑکوں پر جمع ہوگیا۔ شہرِ قائد کے عوام کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔ تعلیمی اداروں میں آج اور کل ہونے والے امتحانات بھی ملتوی کردئیے گئے۔ اسکولز اور کالجز کے علاوہ جامعہ کراچی نے بھی امتحانات ملتوی کیے۔ زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام سمیت دیگر جامعات بھی آج بند رہیں گی۔شہرِ قائد میں گلشنِ اقبال، گلستانِ جوہر، نیو کراچی، نارتھ کراچی، کورنگی، لانڈھی، قیوم آباد اور ڈیفنس سمیت دیگر مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جبکہ گزشتہ بارش کا پانی تاحال سڑکوں پر موجود ہے۔

ای پیپر دی نیشن