اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کل انسداد دہشت گردی کی عدالت پیش ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت قانونی ٹیم کا اجلاس ہوا ، جس میں عمران خان نے کل انسداد دہشت گردی کی عدالت پیش ہونے کا فیصلہ کرلیا۔ پی ٹی آئی چیئرمین کے خلاف تھانہ مارگلہ میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔اس حوالے سے عمران خان کے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ اے ٹی سی میں درخواست ضمانت دائر کرنے کا فیصلہ ہواہے ، عمران خان کل خود انسداد دہشت گردی کی عدالت پیش ہوں گے۔بابر اعوان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف جعلی مقدمہ قائم کیا گیا، نہ کوئی دھماکہ ہوا نہ کلاشنکوف استعمال ہوئی۔ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا تھا کہ عمران خان نے ایڈیشنل سیشن جج کو ڈرایا دھمکایا آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی کو دھمکی دی عمران خان نےتقریرمیں کہاتمہارےاوپرکیس کرناہے مجسٹریٹ صاحبہ آپ تیار ہوجائیں آپ کے اوپر بھی ایکشن لیں گے آپ سب کو شرم آنی چاہیے۔بعد میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی تین روزہ راہداری ضمانت منظور کرتے ہوئے انسداد دہشت گردی کی عدالت سے رجوع کرنے کا حکم دیا تھا
عمران خان کا کل انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہونےکا فیصلہ
Aug 24, 2022 | 16:10