شہباز گل کمرہ عدالت میں مسکراتے ہوئے داخل ہوئے,جسمانی ریمانڈ کی استدعامستردہوگئی

اسلام آباد: جوڈیشل مجسٹریٹ نےشہباز گل کے مزید فزیکل ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔شہباز گل کو بغاوت پر اکسانے کے کیس میں 2 روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر اسلام آباد کچہری میں پیش کیا گیا۔ شہباز گل کمرہ عدالت میں مسکراتے ہوئے داخل ہوئے۔اسپیشل پراسیکوٹر راجہ رضوان عباسی نے پولیس کی رپورٹ اور میڈیکل رپورٹ عدالت کے سامنے پیش کی۔ پولیس اور اسپیشل پراسیکیوٹر نے شہباز گل کے مزید 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کردی۔ملزم شہباز گل کے وکیل فیصل چوہدری نے پولیس کے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ‏شہباز گل پر دوران حراست تشدد کیا گیا اور پھر اسے چھپایا گیا، انہیں الٹا کر کے برہنہ کر کے مارا گیا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تشدد کی جوڈیشل انکوائری کا حکم دیا ہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان نے شہباز گل کے مزید فزیکل ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

  

ای پیپر دی نیشن