محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا اور پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ کل بھی بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی موسلا دھار بارش کی پیشن گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات نے موسلا دھار بارش کے باعث اسلام آباد، کراچی، حیدرآباد، راولپنڈی، لاہور، ملتان اور گوجرانوالہ کے نشیبی علاقے زیرآب آنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش سکرنڈ میں 17 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے جب کہ پڈ عیدن میں 142 اور شہید بے نظیرآباد میں 118 ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔