شدید بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں پر رنجیدہ ہوں ،تمام سیاسی جماعتیں اپنی سرگرمیاں معظل کرکے متاثرین سیلاب کی عملی مدد یقینی بنائیں ،حکومت اور اپوزیشن مشکل گھڑی میں اپنے عوام کے ساتھ کھڑے ہوں، مسلم لیگی کارکن ہر چیز سے بالاتر ہو کر متاثرہ افراد کی بحالی میں مدد کریں، ۔چوہدری شجاعت حسین کی بلوچستان کے پارٹی راہنماوں سے ٹیلی فونک گفتگو
پاکستان مسلم لیگ کے صدر اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے ک شدید بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں پر رنجیدہ ہوں ،تمام سیاسی جماعتیں اپنی سرگرمیاں معظل کرکے متاثرین سیلاب کی عملی مدد یقینی بنائیں ،حکومت اور اپوزیشن مشکل گھڑی میں اپنے عوام کے ساتھ کھڑے ہوں لوگ مشکل میں ہیں انکی فوری مدد کی جائے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کے مرکزی سنئیر نائب صدر نصیر خان مینگل ، مسلم لیگ بلوچستان کے قائمقام صدر حاجی نصیر احمد باچہ ، لالہ جان اچکزئی ، ملک شیر احمد شاہوانی، برات جان ، شمس کاکڑ ، رزاق لغاری, کمانڈر کلیم اللہ سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا، مسلم لیگی کارکن ہر چیز سے بالاتر ہو کر متاثرہ افراد کی بحالی میں عملی مدد کریں، اسی طرح سول سوسائٹی، سماجی تنظیمیں اور تمام طبقات کی اولین ترجیح سیلاب متاثرین کی بحالی ہونی چاہیےانکے لیے خوراک اور خیموں کا بندوبست ہونا چاہیے اور فوری طور پر امدادی کیمپ قائم کرنے چاہیں ، چوہدری شجاعت حسین نے مزید کہا کہ 2005 میں زلزلہ متاثرین اور 2010 میں سیلاب زدگان کی مدد کیلئے جس قوم اٹھ کھڑی ہوئی تھی آج اسی جذبہ کی ضرورت ہے ، مجھے امید ہے کہ قوم اپنے متاثرہ بھائیوں،بہنوں،بزرگوں کی امداد کیلئے ہر ممکن تعاون کرے گی۔