لاہور (خصوصی نامہ نگار) نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث اور اسلامی نظریاتی کونسل کے ممبر ڈاکٹر عبدالغفورراشد نے بٹگرام میں 8 انسانی جانوں کو بچانے پر افواج پاکستان اور اداروں کی منظم کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اجتماعی کاوشوں سے قوم کو اچھی خبر ملی۔ورنہ خدانخواستہ ایک بہت بڑا سانحہ رونما ہو سکتا تھا۔کیونکہ صبح سے سکول جانے والے 7 بچے اور ایک ٹیچر کے چیئر لفٹ میں پھنسنے کی خبر منظر عام پر آئی تو پوری قوم کی جان شکنجے میں آئی ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا ہمارے دفاعی اداروں نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے طلبا اور استاد کو ریسکیو کرکے اچھا اقدام کیا اور قوم کے دل جیت لئے۔