لاہور (خصوصی نامہ نگار) جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی، نائب مہتمم و ناظم اعلیٰ مولانا قاری ارشد عبید، مولانا محمد یوسف خان،حافظ اسعد عبید، حافظ اجود عبید،مولانا زبیر حسن اور مولانا مجیب الرحمن نے وفاقی ٹیکس محتسب اور سماجی ورفاہی شخصیت ڈاکٹر آصف محمودجاہ کے والدحاجی بشیراحمد کی وفات پراظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم انتہائی متقی پرہیزگار نیک سیرت اور فرشتہ صفت انسان تھے۔وہ ڈاکٹر آصف محمودجاہ اور دیگر لواحقین و ورثاءکے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ حافظ فضل الرحیم اشرفی نے مرحوم کیلئے مغفرت جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔