لاہور(خبرنگار) سیکرٹری بلدیات ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہاہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات پر لاہور کے تاریخی دروازوں کو اصل حالت میں بحال کرکے تفریحی سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے گا۔ وہ گزشتہ روز ڈپارٹمنٹل ڈویلپمنٹ سب کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ اجلاس میں انہوں نے لاہور کے تاریخی دروازوں کی بحالی کیلئے پی سی ون کی منظوری دی ۔والڈ سٹی کو دروازوں کی بحالی کیلئے جون 2024 کی ڈیڈ لائن دےدی ہے۔ پی سی ون میں لاہوری گیٹ، شیرانوالہ گیٹ،کشمیری گیٹ،روشنائی گیٹ شامل کر لیے گئے ہیں اور اس منصوبے پر کل 75ملین لاگت آئے گی۔