اللہ تعالیٰ کی خوشنودی و رضا خدمت خلق میں ہے:قیصر امین بٹ 

لاہور(نیوز رپورٹر) ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ لاہور میں بورڈآف ٹرسٹیز کا سالانہ اجلاس منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت ڈاکٹر اے کیوخان ہسپتال ٹرسٹ کے چیئرمین الحاج قیصر امین بٹ نے کی۔ اجلاس میں محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان ہسپتال کی تعمیراور دیگر امور زیر غور لائے گے۔ اجلاس کے شرکاءکوڈاکٹر اے کیوخان ہسپتال کی تعمیراور ہسپتال میں جاری علاج معالجے کے متعلق سی ای او شوکت ورک کی جانب سے مکمل بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں معروف سماجی رہنما مامون قیصر بٹ نے خصوصی طور پر شرکت کی اور ہسپتال میں جاری تعمیراتی کاموں جائزہ لیا۔سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے الحاج قیصر امین بٹ نے کہاکہ اللہ تعالیٰ کی خوشنودی و رضا خدمت خلق میں ہے جو انسان اللہ تعالیٰ کی رضا کیلئے مخلوق خدا کی خدمت میں لگ جاتا ہے۔اس سے کہیں زیادہ خدمت خلق کرنے والے انسان کو روحانی تسکین نصیب ہوتی ہے۔ اجلاس میں ٹرسٹیز بیگم عائشہ نذیر،سعیداحمدملک،محمدسہیل،اعجاز احمدبٹ، محمدمدثرچوہدری ایڈووکیٹ،ناصرعباس،ڈاکٹر اظہر،خضر حیات، انجینئرمرزا ندیم، الیاس گجر، مرزا حبیب جرال اور مرزا رضوان بھی شریک تھے۔

ای پیپر دی نیشن