ڈالر کی قیمت 6روپے اضافے کے ساتھ 312 ‘ سونا 1900 روپے تولہ سستا ہو گیا

Aug 24, 2023

کراچی (کامرس رپورٹر) بدھ کے روز انٹربنک اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں تیزی جاری رہی اور روپیہ مزید کمزور ہوگیا۔ انٹربنک مارکیٹ میں روپے کی قدر مزید63پیسے گھٹ گئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر مزید6روپے بڑھ گیا۔ سٹیٹ بنک کے مطابق انٹر بنک میں ڈالر63پیسے مہنگا ہو کر 299.01 روپے کی سطح سے بڑھ کر299.64روپے پر پہنچ گیا۔ فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کومقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدرمزید6 روپے اضافہ سے312 روپے کی سطح پر آگئی۔ یورو کی قیمت فروخت50پیسے اضافہ سے 339.50روپے ہوگئی جبکہ برطانوی پا¶نڈ کی قیمت فروخت 398روپے کی سطح پربرقرار رہی تاہم بدھ کو صبح کے وقت برطانوی پا¶نڈ کی قیمت فروخت399روپے پر بھی پہنچی تھی۔ سعودی ریال کی قیمت فروخت70 پیسے بڑھ کر83.30روپے اور یو اے ای درہم کی قیمت فروخت1.20روپے کے اضافے سے 85.80روپے ہوگئی۔ دوسری طرف سونے کی فی تولہ قیمت میں1900 روپے کی کمی ہوئی۔ آل پاکستان جیم اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کے بھا?2 لاکھ 34 ہزار 500روپے کی سطح سے کم ہوکر2لاکھ 32ہزار 600 روپے ہوگئی۔ عالمی بازار میں سونے کا بھاﺅ 3 ڈالر اضافے سے 1904 ڈالر فی اونس ہوگیا۔ فی تولہ چاندی کے بھاﺅ2800 روپے پر مستحکم رہے۔

 

مزیدخبریں