اسلام آباد(خبرنگار،نوائے وقت رپورٹ)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے بجلی 5 روپے 40 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دیدی ۔مالی سال 2022-23 کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ پر نیپرا میں سماعت ہوئی نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے لیے بجلی 5 روپے 40 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دیدی، منظوری سال 2022-23 کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی۔بجلی مہنگی ہونے کا اطلاق لائف لائن کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا۔نیپرا بجلی مہنگی کرنے سے متعلق سماعت کا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گا، حتمی فیصلہ اور نوٹیفکیشن وفاقی حکومت جاری کرے گی۔شہری بجلی مہنگی ہونے کی خبر سنتے ہی پھٹ پڑے، کہا ، پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں، بچوں کی فیسیں ادا کرنا مشکل ہو چکا ہے، دو وقت کی روٹی کھانا بھی مشکل ہو چکا ہے، کرائے بھی نہیں دیئے جا رہے، حکومت کو چاہئے فوری ریلیف فراہم کرے۔
بجلی مہنگی
سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ، بجلی 5.40 روپے یونٹ مہنگی
Aug 24, 2023