ماسکو: طیارہ حادثہ‘ ویگنر گروپ کے سربراہ یوگینی سمیت 10 ہلاک

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روس کے دارالحکومت کے شمال مغربی علاقے میں باغی گروپ ویگنز کا نجی جہاز گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں سربراہ یوگینی پریگوزن سمیت تمام 10 مسافر ہلاک ہوگئے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق روس کے شمال مغربی علاقے میں بزنس طیارہ نامعلوم وجوہات کی بنا پر گر کر تباہ ہوا۔ روس کی حکومت نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جہاز میں ویگنر گروپ کے سربراہ بھی سوار تھے جو حادثے میں ہلاک ہوئے جبکہ کوئی بھی مسافر بچ نہیں سکا۔ یاد رہے رواں برس جون میں یوکرائن جنگ پر روسی صدر پیوٹن کیخلاف بغاوت کا اعلان یوگینی نے کیا تھا۔
طیارہ تباہ

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...