کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ساو¿تھ زون کی ڈسٹرکٹ سٹی پولیس اور حساس ادارے نے لیاری کے علاقے کلاکوٹ میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے جن میں ایک بھارتی جاسوس بھی بتایا گیا ہے۔ ملک بھر میں جاسوسی میں ملوث ایک بھارتی جاسوس سمیت دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن میں دوسرا پاکستانی سہولت کار ہے۔ ملزمان سے 2 انڈین پاسپورٹ، ایک پستول بمعہ راو¿نڈز، پانچ لاکھ ایرانی کرنسی، جعلی جیولری باکس، 6 موبائل فونز، ایک ٹیبلٹ اور دیگر کاغذات برآمد ہوئے ییں۔ ملزمان کی شناخت اکھل دیو ولد مدھو سدھاناں جالیکھا اور ظہور احمد ولد امام بخش کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ملزمان کو علاقہ تھانہ کلاکوٹ کی حدود سے گرفتار کیا گیا، ملزم اکھل دیو انڈین جاسوس ہے جو کہ پاکستان کے مختلف اہم اور حساس مقامات کی جاسوسی کر رہا تھا، ملزم کو گرفتار کر کے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ دونوں ملزمان سے بڑے انکشافات متوقع ہیں جب کہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
جاسوس گرفتار
کراچی ، بھارتی جاسوس اور پاکستانی سہولت کار گرفتار ، بڑے انکشافات متوقع
Aug 24, 2023