اسلام آباد (نمائندہ خصوصی +نوائے وقت رپورٹ) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان سے گیس کے شعبے میں گردشی قرضے میں کمی کے منصوبے سے متعلق مزید تفصیلات طلب کی ہیں۔ وزارت خزانہ حکام کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور وزارت خزانہ حکام کے درمیان ورچوئل ملاقات ہوئی ہے۔ وزارت خزانہ حکام کے مطابق ملاقات کے دوران گیس سیکٹر کے گردشی قرضہ میں کمی کیلئے نئے پلان کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال ہوا ہے۔ اس ملاقات میں آئی ایم ایف نے گیس سیکٹر کے گردشی قرضہ میں کمی کے پلان پر مزید وضاحت مانگی ہے۔ پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کو بتایا گیا ہے کہ گیس سیکٹر گردشی قرضہ میں کمی کیلئے ڈیویڈنڈ سکیم متعارف کرائی گئی ہے۔ ڈیویڈنڈ پلگ ان بیک سکیم سے گردشی قرضے میں 400 ارب سے زائد کی کمی ہوگی۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق نگران وزیرخزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر بھی آئی ایم ایف سے بات کریں گی۔ حکام کے مطابق پلگ ان بیک سکیم سے گیس سیکٹر کا گردشی قرض کم ہوکر 1200 ارب رہ جائے گا۔
گردشی قرض/ آئی ایم ایف