اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) پہلی پاک۔ سعودی مشترکہ مشقیں البطار۔ون پاکستان میں شروع ہو گئیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق "پہلی پاک سعودی مشترکہ سپیشل فورسز کی مشقیں البطار-I" کی افتتاحی تقریب بدھ کو چیرات میں منعقد ہوئی۔ دو ہفتے طویل ان مشترکہ مشقوں میں پاک فوج اور رائل سعودی سپیشل فورسز حصہ لے رہی ہیں۔ ان مشقوں کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان تاریخی عسکری تعلقات کو مزید تقویت دینا ہے، جس میں مشترکہ روزگار کے تصور کو فروغ دینا اور مستقبل میں فوجی تعاون کے لیے باہمی دلچسپی کے شعبوں کی نشاندہی کرنا ہے، تاکہ دہشت گردی کے خلاف ایک دوسرے کے تجربے سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھایا جا سکے۔ تقریب کے آغاز پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔ اس موقع پر دونوں مسلح افواج کے اعلیٰ حکام موجود تھے۔ دونوں برادر ممالک کی افواج کے درمیان اس طرح کی مشترکہ فوجی مشقوں کا مقصد موجودہ دوطرفہ تعلقات کو بڑھانا اور ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانا ہے۔
پاک سعودیہ مشقیں