اسلام آباد (عترت جعفری) ملک میںآئندہ الیکشن کی تاریخ کے حوالے سے معاملات پر سوچ بچار مےں تےزی آ گئی ہے۔ چیف الیکشن کمشنر آج صدر مملکت سے ملاقات کریں گے، جبکہ نگران وفاقی وزیر قانون نے صدر مملکت سے ملاقات کی تھی جس میں متعدد قانونی اور دےگر معاملات کے اوپر بات چیت کی گئی، سیاسی جماعتیں بھی الیکشن کے نقاد کے حوالے سے اپنی آراءکو حتمی شکل دے رہی ہے۔ پےپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو کراچی میں طلب کیا گیا ہے جس میں سب سے اہم نقطہ آئندہ الیکشن کے بروقت انعقاد کے لیے پارٹی پالیسی کو حتمی شکل دینا ہے۔ اسی اجلاس میں 29 اگست کو الیکشن کمشن آف پاکستان میں پارٹی کے وفد کی ملاقات کے لئے مشاورت اور پالےسی کو مرتب کےا جائے گا ، جس کے بعد پارٹی الیکشن کمشن کو الیکشن کے انعقاد کے حوالے سے اپنی حتمی رائے سے اگاہ کرے گی، پیپلز پارٹی کے اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی بروقت انتخابات کے انعقاد کے موقف کو دہراے گی اور الیکشن کے انعقاد میں کسی غیر معمولی تاخیر کی مخالفت کرے گی۔
الیکشن تاریخ
الیکشن کی تاریخ کے حوالے سے معاملات پر سوچ بچار مےں تےزی آ گئی
Aug 24, 2023