ملتان(سماجی رپورٹر) سلسلہ ادریسیہ محمدیہ امینیہ کے روحانی پیشوا حضرت الشیخ حافظ محمد امین بن عبدالرحمان دنیا فانی سے کوچ کرگئے‘ ان کی نماز جنازہ آج بروز جمعرات24اگست2023کو بعد نماز مغرب جامع مسجد الحافظ الشیخ محمد امین بن عبدالرحمن 381اے بلاک شاہ رکن عالم کالونی ملتان میں ادا کی جائے گی‘حافظ محمد امین سچے عاشق رسول اور عظیم مذہبی شخصیت تھے جن کے پاکستان ‘یورپ ‘امریکہ‘ افریقہ‘ عرب ممالک اور خلیجی ریاستوں سمیت دنیا بھر میں کروڑوں مریدین ہیں۔حضرت الشیخ حافظ محمد امین بن عبدالرحمان کے ہاتھ پر سینکڑوں بے دین لوگوں نے اسلام قبول کیا ‘مرحوم نے بے شمار نوجوانوں کے دلوں میں عشق رسول کی شمع روشن کی اور انہیں عاشق رسول بنانے میں اہم کردار ادا کیا‘ مرحوم کی دین اسلام کی ترویج کے لئے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔حضرت الشیخ حافظ محمد امین بن عبدالرحمان کی وفات پر ملکی و غیر ملکی اہم شخصیات نے اظہار افسوس کیا ہے۔
شیخ امین