ملک دشمن قوتیں پاکستان کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ،ثروت اعجاز قادری 

Aug 24, 2023


کراچی(اسٹاف رپورٹر)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ گرتی ہوئی معیشت کو سنبھالا دینے کےلئے کامیاب ریسکیو آپریشن کی ضرورت ہے ،مہنگی بجلی اور گیس نے معاشی نظام کو درہم برہم کردیا ہے ،بجلی کا شعبہ ملک کی معیشت کو شدید نقصان اور غریبوں پر معاشی تیر چلا رہا ہے ،ڈالر کی اُڑان معاشی ابتر صورتحال کے سبب غربت میں مزید اضافہ ہورہا ہے ،پائیدار اور مضبوط معاشی نظام ملک کی ترقی وخوشحالی کی ضمانت ہوتے ہیں ،حکمرانوں نے ناقص معاشی پالیسیوں سے ملک کی معیشت کا دیوالیہ کردیا ہے ،مہنگائی اور بے روزگاری نے غریب کا جینا محال اور ضرورت اشیاءقوت سے خرید سے باہر ہوچکی ہیں ،دین اسلام کی تعلیمات پر گامزن ہوکر ہی مصائب وپریشانیوں سے چھٹکارا پایا جاسکتا ہے ،کرپشن اور سود نے مظلوم غریب عوام کے حقوق غضب کئے ہیں ، ملک دشمن قوتیں پاکستان کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ کھڑی کرنے میں مشغول ہیں ،سیاسی ومذہبی جماعتیںبیرونی سازشوں کو یکجا ہوکر ناکام بنائیں ،امریکہ،اسرائیل اوربھارت ہمارے ملک کے خلاف سازشوں کا جال بچھا رہے ہیں،آئی ایم ایف استحصالی ادارہ ہے جو یہود وہنود کے ایجنڈے پر گامزن ہوکر ملک کو معاشی طور پر کمزور کرہا ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملک کی معاشی صورتحال اور ڈالر کی اُڑان پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ پاکستان سنی تحریک ملک کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں دیکھنا چاہتی ہے ،لٹیروں ،چوروں اور ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والوں کا سخت ترین احتساب عوام کی ڈیمانڈ ہے حکومت اوراعلیٰ عدلیہ کرپٹ عناصر کے خلاف نوٹس لیتے ہوئے سخت کاروائی کریں ،انہوں نے کہا کہ اہلسنت ملک کی امن پسند اکثریت ہیں جو پاکستان کو غربت ،دہشتگردی ،کرپشن اور سود سے نجات دلانا چاہتے ہیں ،حکومت محب وطن قوتوں کو آگے لائے تاکہ برائیوں کے خاتمے کو یقینی بنایا جاسکے ۔#
ثروت اعجاز قادری 

مزیدخبریں