کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے سرکردہ تعلیمی ماہرین، پالیسی ساز، اسکول، سول سوسائٹی کے اراکین، تحقیق کار، والدین اور دیگراسٹیک ہولڈر تعلیم اور تدریس کے بدلتے ہوئے تقاضوں پرتبادلہ خیال کے لیے کانفرنس کا انعقاد کریں گیں۔ اس سلسلے میں”اینویڑنڈ سمٹ'' کا انعقادکراچی میں جلد کیا جارہاجس میں ماہر معیشت اور آئی بی اے کے سابق ڈین ڈاکٹرعشرت حسین، ڈائریکٹر نیشنل کیوریکولم کونسل ڈاکٹرمریم چغتائی، ڈائریکٹر ٹیچرز ڈیولپمنٹ سینٹر عباس حسین اورصوبائی محکمہ تعلیم کے افسران شرکت کریں گے۔
تعلیم و تدریس کیلئے پالیسی ساز کانفرنس کے انعقاد کا اعلان
Aug 24, 2023