کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے اردو فیڈرل یونیورسٹی میں فیسوں کے اضافے کے خلاف دائر درخواست پرفریقین کو نوٹس جاری کر تے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیاہے۔بدھ کوسندھ ہائیکورٹ میں اردو فیڈرل یونیورسٹی میں فیسوں کے اضافے کے خلاف طالب علم مزمل کی درخواست پرسماعت ہوئی۔عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کر تے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیاہے۔درخواست گزار کے مطابق اردو فیڈرل یونیورسٹی کے شعبہ قانون کی فیسوں میں 50فی صد اضافہ کیا گیا ہے، جب کہ قانون کے مطابق سالانہ زیادہ سے زیادہ 10فی صد اضافہ ہو سکتا ہے، عدالت نے درخواست گزار سے استفسار کیا کہ کوئی نوٹیفکیشن یا آرڈر ہے فیسوں کے اضافے سے متعلق، وکیل درخواست گزار نے کہا کہ نوٹیفیکیشن نہیں زبانی کہا گیا ہے۔عدالت نے کہا کہ زبانی کلامی کے معاملات پر کیسے نوٹس کر سکتے ہیں، درخواست گزار کا کہنا ہے کہ اردو فیڈرل یونیورسٹی نے دیگر شعبوں کے فیسوں میں اضافہ کیا ہے، فیسوں کے اضافے سے غریب طلبہ کے لیے مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔
اردو یونیورسٹی
اردو یونیورسٹی فیسز میں اضافہ کےخلاف درخواست کی سماعت
Aug 24, 2023