2ماہ گزر گئے، ای او بی آئی پنشنرز اضافہ سے محروم


کراچی(پی پی آئی) ای او بی آئی کے پنشن یافتگان کی تنظیم ای او بی آئی پنشنرز فورم نے افسوس ظاہر کیا ہے کہ سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈارکے بجٹ تقریر میں اعلان کردہ اضافہ سے ای او بی آئی کے پنشنر ز ہنوزمحروم ہیں کیونکہ ای او بی آئی حکام کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے ہنوز نوٹی فی کیشن جاری نہیں کیا اس لئے ستمبرمیں ملنے والی اگست کی پنشن بھی 10ہزار نہیں بلکہ حسب سابق ساڑھے آٹھ ہزار ہی ہوگی حالانکہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے بجٹ تقاریر میں اعلان کردہ اضا فوں کے نوٹی فی کیشن جاری ہو چکے ہیں اور حاضر سروس اسٹاف او ریٹائرڈ پنشنرز کو اگست میں ہی بڑھائی گئی تنخواہ اور پنشن ہی ملی تھی ۔ پی پی آئی کے مطابق ای او بی آئی کے پنشن یافتگان کی کل پاکستان تنظیم ای او بی آئی پنشنرز فورم نے نگراں وزیر اعظم انوارالحق کی توجہ دلائی ہے کہ ای او بی آئی پنشن میں آخری اضافہ جنوری 2020 میں کیا گیا تھا۔ قانون کے مطابق ہر تین برس بعد ای او بی آئی کی پنشن میں اضافہ واجب ہو جاتا ہے۔ لہذا سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار کی بجٹ تقریر میں اعلان کردہ اضافہ کا اطلاق جنوری 2023سے کیاجائے 
ای او بی آئی

ای پیپر دی نیشن