کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری سنیٹر وقار مہدی سے رزاق باجوہ نے ملاقات کی ۔ اس موقع پر سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بھانجے فیصل بخاری بھی موجود تھے۔ سینیٹر وقار مہندی نے کہا کہ الیکشن ہر صورت اپنے وقت پر ہونے چاہیے پاکستان پیپلز پارٹی الیکشن میں حصہ لینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے ہم نے اپنی تیاری مکمل کر لی ہے اس بار پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی ایوان کے ممبر ہوں گے انہوں نے رزاق باجوہ کو ہدایت کی کہ گلی گلی محلے محلے لوگوں سے رابطہ کیے جائیں اور پیپلز پارٹی کا منشور ان تک پہنچایا جائے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی روٹی اور کپڑے مکان پر یقین رکھتی ہے اقتدار ہماری منزل نہیں ہے ہم نے عوام کے لیے ہمیشہ قربانیاں دی ہیں
رزاق باجوہ
پیپلز پارٹی الیکشن میں حصہ لینے کے لیے ہمہ وقت تیار
Aug 24, 2023