کراچی(اسٹاف رپورٹر) حنفیہ عالمگیر جامع مسجد ٹرسٹ لانڈھی نمبر3میں سرد خانہ کے بانی الحاج محمد سعیدخان صابر ی کی صدارت میں منعقد ہوئی تقریب سے ڈاکٹر الحاج محمد حنیف طیب چیئر مین المصطفی ویلفیئر سوسائٹی،عبد الجمیل خان چیئرمین لانڈھی ٹان،گوہر علی خٹک چیرمین شاہ فیصل ٹاو¿ن ماہر تعلیم سر فرید احمد، پیر نہال الدین شاذلی، مفتی خرم اقبال رحمانی صاحب نیخطاب کرتے ہوئے کہا کہ الحاج محمد سعید خان صابری ہمہ جہت شخصیت کے مالک ہیں انہوں نے تعلیم کو عام کر نے کے لئے جامعہ سلیم، مدرسہ حنفیہ رضویہ اورعالمگیر اسکو ل قائم کیا ہے ادارے میں تقریبا 750طلبا و طالبات بغیر فیس کے زیور تعلیم سے آراستہ ہو رہے ہیں۔آج سعید صابری نے لانڈھی، کورنگی، ملیر، گلشن حدید، شاہ فیصل کالونی و دیگر علاقوں کی عوام کی ضرورت کو پیش نظر رکھتے ہوئے سرد خانہ کا آغاز کردیاہے ابھی گرانڈ فلورمکمل تعمیرہو چکاہے جبکہ یہ بلڈنگ گراو¿نڈ پلس پانچ منزلہ بنائی جائے گی مرکز اہلسنت حنفیہ عالمگیر جامع مسجد ٹرسٹ کا خدمت انسانیت کی طرف بہت بڑا قدم ہے ہمیں امید ہے کہ جیساکہ سعید صابری صاحب نے کہا ہے کہ دینی اور دنیاوی تعلیم کے فروغ کے لئے ایسا منصوبہ رکھتے ہیں جس کی تعمیر کے بعد پانچ ہزار طلبا طالبات علم کی روشنی سے اپنے آپ کو منور کر سکیں گے، سعیدصابری نے مہمانانِ گرامی اور سرد خانے میں حصہ لینے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جہاں لوگوں نے اپنی محبت کا اظہارکیا ہے وہاں تما م ٹرسٹیز میر ے ساتھ قدم سے قدم ملاکرچل رہے ہیں آئندہ بھی تعلیمی و فلاحی میدان میں عوام الناس کی خدمت کرتے رہیں گے۔اس موقع پر مولانا سید فیض رسول شاہ قادری، جمال خان، محمد فاروق، مولانا محمد متین، مولانا جمیل امینی، اسد احمد مجددی،فیصل انصاری، مفتی فرقان شامی نعیم انصاری، خلیل انصاری، عثمان الحسن ایڈوکیٹ، محمد خان ایڈوکیٹ، معین اللہ شاہ، عبدالمقیم سحر، رجب علی چشتی، صادق ادریس، مرزا فرحان بیگ سر شفیع، ظفر حقانی، شعیب قادری، نہال الدین خان، محمد آصف بلڈر، پروفیسراشفاق بیگ، عبدالمنان مدینے والے، محمد الطاف صالح، رضاالمصطفٰے زین انصاری، محمد مکرم، قدیر شریف، وسیم خان،مولانا شکیل عطاری ، حاجی محمد ایوب عباسی اور دیگر علما کرام و پیران عظام اور سینکڑوں افراد شریک ہوئے اور اس منصوبہ کو سراہا۔
حنفیہ عالمگیر
حنفیہ عالمگیر سرد خانہ خدمت انسانیت کی جانب اہم قدم
Aug 24, 2023