پیاف فائونڈرز الائنس نے لاہور چیمبر کے آئندہ الیکشن کیلئے حکمت عملی تیار کر لی

Aug 24, 2023

لاہور(کامرس رپورٹر ) پیاف فائونڈرز الائنس کی قیادت نے لاہور چیمبر کے آئندہ الیکشن کیلئے حکمت عملی تیار کر لی ہے۔ گزشستہ روز پیاف فائونڈرز الائنس سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں لاہور کی اہم تجارتی مارکیٹوں کے دوروں کا شیڈول تیار کر لیا گیا ہے۔ اجلاس میاں انجم نثار اور میاں مصباح ا لرحمان نے کی۔ میٹنگ میں سابق صدور شیخ آصف، محمد علی میاں، فاروق افتخار، شہزاد علی ملک، عبد الباسط، طارق مصباح، شاہد حسن شیخ، فہیم الرحمان سہگل ، میاں ابوذر شاد، خواجہ شاہزیب اکرم ،نصراللہ مغل، طاہر منظور چودھری، ظفر محمود چودھری سمیت پیاف فائوندرز الائنس کے سینئر رہنمائوں سمیت ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پیاف فائوندرز الائنس کے امیدوا ر الائنس کے قاعدین کے ہمراہ لاہور کے اہم تجارتی مراکز کا دورہ کریں گے اور مارکیٹوں کو وفود سے ون ٹو ون ملاقاتیں بھی کریں گے اورمارکیٹ عہدیداران سے ملاقات میں تاجروں کے مسائل اورانکے حل کیلئے تجاویز لی جائیں گی۔

مزیدخبریں