وزیرخزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی معاشی امور پرگہری نظر ہے:ملک محمدبوستان

کراچی(کامرس رپورٹر) صدر فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان ملک محمدبوستان نے کہا ہے کہ وزیرخزانہ ڈاکٹر شمشاد اخترانتہائی ذہین ہیں اور معاشی امور پرانکی گہری نظر ہے اور یقین ہے کہ آئی ایم ایف حکام سے آئندہ ماہ ہونے والے مذاکرات میں وہ 90 کروڑ ڈالر کی ادائیگی میں کامیابی حاصل کرلیں گی۔ آئندہ ماہ آئی ایم ایف سے نگراں حکومت کے مذاکرات میں پہلی بار گردشی قرضہ پر بات چیت ہوگی اورقرضے کی ادائیگی کیلئے سکیم پر نگراں وزیرخزانہ ڈاکٹر شمشاداختر بریفنگ دیں گے۔ ڈاکٹر شمشاداختر نے کامیاب گورنر سٹیٹ بنک کا اعزاز حاصل کیا تھا جبکہ وہ پہلے بھی نگراں وزیر رہ چکی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن