معیاری تعلیمی کیلئے راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام مذاکراہ

Aug 24, 2023

لاہور(کامرس رپورٹر) راوی شہر میں معیاری تعلیمی اداروں کے قیام کیلئے راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام مذاکراہ (پبلک پرائیویٹ ڈائیلاگ)منعقد کیا گیا۔عمران امین چیف ایگزیکٹو آفیسر کی زیر صدارت ایوان وزیر اعلیٰ میں ہونیوالے مذاکراہ میں ساجد ظفر ڈار سیکرٹری ہاوسنگ پنجاب مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے جبکہ روڈا کے سینئر افسران بشمول احمد سلمان، عابد لطیف سندھو ڈائریکٹرز روڈا، پرویز اختر سی ای او سکول کے علاوہ پنجاب بھر سے ماہرین تعلیم نے شرکت کی۔ مذاکراہ کے آغاز پر کاشف قریشی ای ڈی کمرشل نے روڈا منصوبہ کے حوالے سے بریفنگ دی۔کمپرئنگ کے فرائض پروگرام آرگنائزر فاطمہ علی خان ڈائریکٹر آئی آر نے سرانجام دی۔ اس موقع پر عمران امین سی ای او نے کہا کہ راوی شہر کے ایجوکیشن زون میں عالمی معیار کے ادارے بننے سے تعلیمی انقلاب آئیگا۔ تعلیم کے شعبہ میں سرمایہ کاری کیلئے روڈا اپنے سٹیک ہولڈرز کو بہترین پیکج دیگا۔پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ یاجوائنٹ وینچر کسی بھی ذریعہ سے ہم راوی شہر میں تعلیمی اداروں کا فروغ چاہیں گے۔

مزیدخبریں