اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2023 کے دوسرے مرحلے کے داخلے یکم ستمبر سے شروع ہوں گے

اسلام آباد (نا مہ نگار)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2023 کے دوسرے مرحلے کے داخلے یکم ستمبر سے شروع ہوں گے، اس مرحلے میں پیش کئے جانے والے تعلیمی پروگراموں میں ٹیچر ٹریننگ پروگرامز(ایسوسی ایٹ ڈگری اِن ایجوکیشن اور بی ایڈ پروگرامز)، بی اے(ایسوسی ایٹ ڈگری)، بی ایس(او ڈی ایل)پروگرامز شامل ہوں گے۔یاد رہے کہ پہلے مرحلے میں پیش کئے جانے والے فیس ٹو فیس موڈ کے تحت پڑھائے جانے والے ایم ایس/ایم فل اورپی ایچ ڈی پروگراموں کے داخلے بند ہوچکے ہیں جبکہ بی ایس(فیس ٹو فیس پروگراموں )کے داخلوں کی تاریخ میں 30۔اگست تک توسیع کردی گئی تھی۔پہلے مرحلے میں پیش کئے جانے والے میٹرک، ایف اے اور آئی کام کے داخلے 5ستمبر تک جاری رہیں گے۔مزید تفصیلات یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pkپر  دستیاب ہیں۔دوسرے مرحلے میں پیش کئے جانے والے تعلیمی پروگراموں کے فارم اور پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر یکم ستمبر سے دستیاب ہوں گے۔ وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود کی خصوصی ہدایت پر یونیورسٹی کے تمام ریجنل کیمپسز میں طلبہ کی راہنمائی کے لئے سہولت مراکز قائم کئے گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن