اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن (پی او اے)اور پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی)کی باہمی مشاورت سے ایشین گیمز سے قبل قومی ایتھلیٹس کے ڈوپ ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،ذرائع کے مطابق ایشین گیمز سے قبل نیشنل قومی ایتھلیٹس کے ڈوپ ٹیسٹ کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، 30 سے 40 کھلاڑیوں کے رینڈم ڈوپ ٹیسٹ کیے جائیں گے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے 19 ویں ایشین گیمز کیلئے اسکواڈز کی حتمی فہرست تیار کرلی زرائع کے مطابق جن کھیلوں کا ماضی میں ڈوپنگ کا ریکارڈ رہا ہے ان پر خاص طور سے ایتھلیٹکس اور ویٹ لفٹنگ کے ساتھ کبڈی کے پلیئرز پر فوکس رہے گاپاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کو بھی ڈوپنگ تنازعات کا سامنا رہا ہے، حالیہ نیشنل گیمز میں ایتھلیٹکس اور ویٹ لفٹنگ پلیئرز کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آئے تھے.
ایشین گیمز سے قبل قومی ایتھلیٹس کے ڈوپ ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ
Aug 24, 2023