غیر قانونی فرنیچر ایکسپو کی یلغار نے کاروبار تباہ کر دیا ،زاہد حسین

Aug 24, 2023

اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ )چئیرمین فرنیچر ایسوسی ایشن زاہد حسین نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا کہ فرنیچر ایکسپو کے این او سی ہرگز جاری نہ کئے جائیں دو سال قبل صدر چیمبر نے سالانہ دو ایکسپو کا ضابطہ طے کیا تھا ایکسپو والے ٹیکس ادا کئے بغیر غیر معیاری فرنیچر فروخت کر رہے جس سے ان تاجروں کا کاروبار ٹھپ ہو جاتاہے جو سارا سال دکانوں کا کرایہ اور حکومت کو ٹیکس ادا کرتے ہیں انہوں نے صدر چیمبر احسن بختاوری سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنا کردار ادا کریں ۔اور اس انڈسٹری سے منسلک سینکڑوں تاجروں کو ریلیف دلوائیں۔

مزیدخبریں