اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد کیرئیر کالج کاانٹرمیڈیٹ فیڈرل بورڈ کا نتیجہ شاندار رہا۔دعا بی بی 1036 نمبر جبکہ اقراء سلیم 1032،سہیل آفریدی 1017،نورانیہ ایمانی 1015 اور ماہین عنصر 1000 نمبرز لے کر نمایاں رہے۔جبکہ انٹر میڈیٹ فرسٹ آئیر میں فزا فاطمہ 467 نمبر جبکہ زینب نیاز 447،،زبیدہ جہاں 443، علی اشفاق 440، نوید علی 439 آفاق اسلم 427،ثناء اقبال426،نجم الدین 425مظفر حسین 423،اور زنیرا 423 نمبرز لے کر سرفہرست رہے۔چئیرمین کیرئیر گروپ آف انسٹیٹیوشنز جاوید انتظار،ڈائریکٹر جنرل پروفیسر محمد عامر ،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈائریکٹوریٹ آف آئی سی سی سالم العزام ،پرنسپل آئی سی سی کیانی روڈ بہارہ کہو محمد عدنان عباسی نے پوزیشن ہولڈرز طلبہ و طالبات، والدین، اساتذہ کرام اور انتظامیہ کالج کو مبارکباد دی۔ جاوید انتظار نے کہا کہ اسلام آباد کیرئیر کالج نے فیڈرل بورڈ میں ٹاپ پوزیشنز حاصل کرنے کی روایت کو برقرار رکھا۔کیرئیر کالج طلباء کے مستقبل کا ضامن ادرہ ہے۔ پروفیسر محمد عامر نے کہا کہ تعلیمی نظام میں ایس او ایس اور ایس ایل اوز کے مطابق جدت لارہے ہیں ۔جس سے آہندہ سال فیڈرل بورڈ کی پہلی تین پوزیشنز میں آجائیں گے۔سالم العزام نے کہا کہ مرکزی تعلیمی نظام کی بالادستی قائم کردی ہے۔ جس سے کیرئیر کالج فیڈرل بورڈ میں سب سے بہتر مجموعی نتائج دے گا۔ پرنسپل محمد عدنان عباسی نے کہا کہ ہمارے نتائج کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ۔فرسٹ اور سیکنڈ آئیر پری میڈیکل، پری انجئینرنگ، آئی سی ایس، ایف۔ اے آئی ٹی اور آئی۔ کام کلاسز کے نتائج کی اوسط قابل تعریف ہے۔ اسلام آباد کیرئیر کالج انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو میں سینکڑوں طلبائ 900 سے 999 جبکہ انٹرمیڈیٹ پارٹ ون میں 390 سے 424 نمبرز لینے میں کامیاب ہوئے۔
اسلام آباد کیرئیر کالج کا انٹرمیڈیٹ فیڈرل بورڈ کا نتیجہ شاندار رہا
Aug 24, 2023