چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کی کرسی خطرے میں پڑگئی

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کی ممکنہ تبدیلی کی خبریں سامنے آنے کے بعد گزشتہ روز ذکا اشرف پی سی بی کے دفتر نہیں آئے۔ذرائع کے مطابق ذکا اشرف سری لنکا سے وطن واپس پہنچے تو بدھ کو پی سی بی کے دفتر نہیں آئے۔ ذکا اشرف لنکا پریمیئر لیگ کا فائنل دیکھنے سری لنکا گئے تھے جہاں انہوں نے قومی کرکٹرز سے ملاقات بھی کی تھی۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وزارت بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے ذکا اشرف کو فوری طور پر عہدے سے ہٹائے جانے کی سمری وزیراعظم آفس کو ارسال کی گئی تھی۔ سمری میں کہا گیا تھا کہ سیاسی بنیادوں پر عہدے پر کی گئی تقرریوں کو ختم کیا جائے۔سمری الیکشن کمیشن کی گائیڈ لائنز کی روشنی میں بھجوائی گئی تھی۔ چیئرمین فیڈرل لینڈ کمیشن کو عہدے سے ہٹانے کی سمری بھی بھجوائی گئی تھی۔

ای پیپر دی نیشن