ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں افغانستان نے پاکستان کو جیت کے لیے 301 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دے دیا۔ہمبنٹوٹا میں کھیلے جارہے میچ میں افغان ٹیم کے کپتان حشمت اللہ شاہدی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔افغان اوپنرز نے اپنی ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا.دونوں نے پہلی وکٹ کے لیے 227 رنز کی شراکت قائم کی، اس موقع پر رحمان اللہ گرباز نے شاندار 151 رنز کی اننگز کھیلی۔جب کہ ابراھیم زادران 80 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے شاہین نے دو جب کہ نسیم اور اثامہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
یاد رہے کہ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے افغان ٹیم کو 142 رنز کے بڑے مارجن سے زیر کیا تھا۔