ہانک کانگ نے پہلی کرپٹو کرنسی ایکسچینج کی منظوری دیدی

Aug 24, 2023 | 19:11

ویب ڈیسک

ہانگ کانگ نے پہلی ریٹیل کرپٹو کرنسی ایکسچینج کی منظوری دے دی۔ہاشکی ایکسچینج اور او ایس ایل ہانگ کانگ میں پہلی ریٹیل کرپٹو کرنسی ایکسچینج بن گئے جن کو متعلقہ اداروں کی جانب سے سرمایہ کاروں کو اپنے پلیٹ فارم پر تجارت کرنے کیلئے لائسنس دے دیے گئے ہیں. تاہم ابھی انھیں اپنی خدمات کو پیش کرنے میں مزید 2 مہینے لگیں گے۔

واضح رہے کہ ہانگ کانگ کے دونوں ایکسچینجز کے پاس پہلے سے ہی سیکیورٹیز اینڈ فیوچرکمیشن کے لائسنش موجود ہیں جو انہیں پیشہ ور سرمایہ کاروں کو کرپٹو کرنسی کی تجارتی خدمات پیش کرنے کی اجازت دیتے ہیں.نئے لائسنس اِن کی خدمات میں مزید اضافہ کرینگے۔

دوسری جانب ہیکرز نے کرپٹو کرنسی کو چوری کرنے کیلئے جدید طریقہ ڈھونڈ نکالا ہے. وہ اب صارفین کے ای میل اکاؤنٹس کو ہیک کررہے ہیں۔ٹیک کرنچ کے مطابق ہیکرز ایسے لوگوں کے اکاؤنٹس کو ہیک کرتے ہیں جن کے پاس AT&T ای میل ایڈریس ہیں. ای میل اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کرنے کے بعد وہ متاثرہ شخص کے کرپٹو کرنسی ایکسچینج اکاؤنٹ کو ہیک کرتے ہیں اور اس میں سے تمام کرنسی نکال لیتے ہیں۔ہیکرز جن ای میل اکاؤنٹس کو نشانہ بنارہے ہیں اُن میں att.net، sbcglobal.net، bellsouth.net اور دیگر AT&T اکاؤنٹس شامل ہیں۔

مزیدخبریں